اسلام كا مقصد كىا ہے ؟
اسلام سب سے پہلے انسان كى تربىت كے لىے آىا ہے ۔ اسلام اس لىے نہىں آىا كہ وہ چند نظرىات كو علمى طور پر بىان كرے پھر اس علمى نظرىات كو كتاب مىں لكھ لىا جائے !! جىساكہ ہم ان علماء كا حال دىكھتے ہىں جو نظرىات كو كتاب مىں پرونے كى تگ و دو مىں مصروف رہتے ہىں ىا كسى درس و بحث مىں علمى نظرىات كو بىان كرنے كے درپے ہوتے ہىں ...۔ اسلام صرف عالم نہىں بلكہ مربى ہے جس كا مقصد انسان كى اس طرح تربىت كرنا ہے كہ نظرىہ انسان كے وجود جزء بن جائے اور اس كے رگ و پے اور فكر و جذبات مىں سراىت كر جائے ۔
No comments:
Post a Comment