Translate

Sunday, 5 October 2014

آزمائش ميں آراء كا اختلاف


آزمائش ميں آراء كا اختلاف
عموماً ايسا ہوتا ہے كہ جب ايك آزمائش پيش آتى ہے تو اس كے نتيجے ميں بہت سے خيالات جنم ليتے ہيں۔ اگرچے آزمائش ايك ہوتى ہے ليكن ذہنوں ميں ابھرنے والے خيالات و تصورات ’’وسعت اور درجات كے اعتبار‘‘ سے مختلف ہوتے ہيں۔ ... ظاہر ہے جب كسى مشكل كے بارے ميں لوگوں كے خيالات مختلف ہوں گے تو لا محالہ اس مناسبت سے اختيار كيا جانے والا وہ ’’موقف‘‘ بھى مختلف ہو گا جو اس مشكل كے حل كے ليے آفت زدہ لوگ اختىار كريں گے۔ انسان جو موقف اس پڑنے والى آزمائش ميں اختيار كرے گا اسى كے مطابق قدم اٹھائے گا۔
( آزمائش ، خطباتِ شہيد باقر الصدر ، ص30